رسائی کے لنکس

لوسی سے راکھ، گیس کا اخراج آئندہ 26 سال تک جاری رہنے کی توقع


لوسی سے راکھ، گیس کا اخراج آئندہ 26 سال تک جاری رہنے کی توقع
لوسی سے راکھ، گیس کا اخراج آئندہ 26 سال تک جاری رہنے کی توقع

ماہر ارضیات نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک متحرک آتش فشاں سے راکھ اور گیسوں کا اخراج کم از کم آئندہ 26 سال تک جاری رہے گا۔

لندن میں قائم ’جرنل آف دی جیولوجیکل سوسائٹی‘ سے منسلک سائنس دانوں نے یہ اعلان آتش فشاں میں نمودار ہونے والی تبدیلیوں اور زلزلہ پیمائی کی معلومات کی بنیاد پر کمپیوٹر کی مدد سے کیے گئے تجزیے کے بعد کیا ہے۔

لوسی نامی آتش فشاں پہلی مرتبہ 2006ء میں پھٹا تھا جس کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد مضافاتی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق آتش فشاں لوسی ایک زلزلے کے باعث متحرک ہوا تاہم سائنس دانوں کا موقف ہے کہ اس کی وجہ گیس حاصل کرنے کے ایک منصوبے کے دوران غیر محفوظ کھدائی بنی۔

XS
SM
MD
LG