رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کا خطرہ


انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کا خطرہ
انڈونیشیا: آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کا خطرہ

انڈونیشیا میں پیر کو حکام نے ملک کے سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پہاڑ کے گردونواح میں رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے بتا یا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جزیرہ جاوا پر ماؤنٹ ماراپی کے مقام پر زیر زمین حرکت میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

آتش فشاں سے متعلق سرکاری ادارے نے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے خطرے کے امکان سے خبردار کرتے ہوئے لوگوں کو پہاڑ سے دس کلومیٹر دور منتقل ہونے کی ہدایت کی۔

یہ آتش فشاں آخری بار 2006ء میں پھٹا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ 1930ء میں ایسے ہی ایک واقعے میں 13 سو افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG