رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مشاہداتی عرشے کی تنصیب


بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مشاہداتی عرشے کی تنصیب
بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مشاہداتی عرشے کی تنصیب

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے ایک مشاہداتی پلیٹ فارم نصب کردیا ہے جس پرسےزمین کا جامع مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

امریکی خلائی شٹل اینڈیور اور خلائی اسٹیشن کے عملوں کے ارکان نے پیر کے روز کئی گھنٹے تک تاروں اور چٹخنیوں کو ٹھیک کرنے کے بعد اپنا کام مکمل کیا۔

خلابازوں نے ایک ربوٹ کی مدد سے سات کھڑکیوں پر مشتمل اس مشاہداتی چیمبر ’ کپولا‘ کو ٹرینکویلٹی نامی نئے عرشے کے ساتھ جوڑا۔

اس سے قبل خلابازوں نے اتوار کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے اس سب سے نئے کمرے میں اس کے بعد بجلی کی مناسب مقدار کی فراہمی کا بندوبست کیا۔

جب کہ انہوں نے جمعے کے روز ٹریکویلٹی کو خلائی اسٹیشن سے منسلک کیا تھا۔

ناسا کا کہناہے کہ 792 کیوبک میٹر کے اس مشاہداتی چیمبر سے زمین کا بھرپور نظارہ کیا جاسکے گا اور اسٹیشن کے عملے کو خلائی چہل قدمیوں کا مشاہدہ کرنے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG