رسائی کے لنکس

’سائبر حملوں‘ میں کمی ہوئی ہے :سپیم ہوس


لندن کی ’سپیم ہوس‘ نامی اس تنظیم نے جمعرات کو اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ چند دنوں میں بھی کمپیوٹر سرورز پر حملے کیے گئے، لیکن یہ حملے معمولی نوعیت کے تھے۔

انٹرنیٹ سے متعلق ایک ایسی تنظیم جو ’سپیم‘ یا ’فالتو‘ پیغامات کے خاتمے کے لیے کام کرتی ہے کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں میں ایک بہت بڑے سائبر حملے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو گئی تھی۔ لیکن اب ان سائبر حملوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

لندن کی ’سپیم ہوس‘ نامی اس تنظیم نے جمعرات کو اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ چند دنوں میں بھی کمپیوٹر سرورز پر حملے کیے گئے، لیکن یہ حملے معمولی نوعیت کے تھے۔

’سپیم ہوس‘ ایک بڑا ادارہ ہے جس نے انٹرنیٹ کی مزید کچھ کمپنیوں جیسا کہ ’کلاؤڈ فلیر‘ کو انہی سائبر حملے کا تدارک کرنے اور ان سے بچنے کے لیے خریدا ہوا ہے۔

’سپیم ہوس‘ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا یہ بڑا حملہ اٹھارہ مارچ کو بے نام گروپ یا افراد کی جانب سے کیا گیا جو ’جنک ای میل‘ یا ’فالتو ای میل‘ کو ختم کرنے کی کوششوں سے خوش نہیں تھے۔ ’سپیم ہوس‘ کا کہنا ہے کہ وہ سائبر حملہ آوروں کی نشاندہی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔


سیکورٹی انجینئیرز کا کہنا ہے کہ یہ حملے ان ہزاروں کمپیوٹرز کے نیٹ ورک سے کیے گئے جن میں پہلے سے ایک وائرس موجود تھا اور جس کی مدد سے botnet نامی وائرس تخلیق کیا گیا اور اسے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG