رسائی کے لنکس

انٹر پول نے دبئى قتل کے سلسلے میں 16 افراد کے لیے سُرخ نوٹس جاری کردیے


انٹرپول
انٹرپول

انٹرپول کے مطابق، دبئى کے حکام نے ایسی دوٹیموں کے ارکان کو شناخت کیا ہے، جن کاتعلق اُس قتل سے تھا

بین الاقوامی پولیس کی تنظیم یا انٹر پول نےدبئى میں حماس کے ایک لیڈر کے قتل کے سلسلے میں مزید 16 مشتبہ افراد کو مطلوبہ قرار دینے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

پیر کے روز اس اعلان کے بعد ایسے افراد کی تعداد اب 27 ہوگئى ہے ، جنہیں جنوری میں محمود المبحوح کے قتل میں ملوّث سمجھا جارہا ہے۔

انٹر پول کا کہنا ہے کہ اُس نے یہ نوٹس دبئى کے حکام کی درخواست پر جاری کیے ہیں۔ اُس نے کہا ہے کہ دبئى کے حکام نے ایسی دو ٹیموں کے ارکان کو شناخت کیا ہے ، جن کا تعلق اُس قتل سے تھا۔

انٹر پول کے سُرخ نوٹس کے نتیجے میں دبئى کو اس بات کی اجازت مل گئى کہ وہ ان افراد کی گرفتاری کے وارنٹ دنیا بھر میں اس درخواست کے ساتھ جاری کرسکتا ہےکہ مطلوبہ افراد کو گرفتار کیا جائے اور مقدمہ چلانے کے لیے دبئى کے حوالے کردیا جائے۔

دبئى کے حکام اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ اس قتل کی ذمّے دار ہے۔ اسرائیل نے قتل کے واقعے میں اپنے عمل دخل کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید ۔

XS
SM
MD
LG