رسائی کے لنکس

اپنی شناخت کا متلاشی، پاکستانی یہودی


فِشل نے ایک ایسے گھرانے میں پرورش پائی جہاں والد مسلمان اور والدہ یہودی تھیں۔ فِشل نے بڑے ہو کر یہودی مذہب کا انتخاب کیا اور اب پاکستان میں اپنی شناخت بطور یہودی چاہتے ہیں۔

فِشل بنخلد کا تعلق کراچی سے ہے۔۔۔ فِشل نے ایک ایسے گھرانے میں پرورش پائی جہاں والد مسلمان اور والدہ یہودی تھیں۔۔۔ فِشل نے بڑے ہو کر اپنے لیے یہودی مذہب کا انتخاب کیا۔۔۔

لیکن، پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں عموماً اقلیتوں کو حقوق نہ ملنے کی شکایت رہتی ہے،
فِشل کے لیے یہ اعلان آسان تھا کہ وہ یہودی ہیں؟ ۔۔۔ فِشل اس کا جواب کچھ یوں دیتے ہیں: ’میں اپنی شناخت کی تلاش میں ہوں اور اس کے لیے میں نادرا کے دفتر گیا ہوں اور ان سے درخواست کی ہے کہ میرے مذہب کے خانے میں تبدیلی کی جائے۔۔۔ مگر تاحال، ایسا نہیں ہو سکا ہے؛ کیونکہ نادرا کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی قوانین کے خلاف ہے۔۔۔ دراصل میری یہ کاوش میرے ساتھ ساتھ پاکستان میں بسنے والے ان تمام لوگوں کے لیے بھی ہے جنہیں اس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

فِشل بنخلد سے انٹرویو کی مزید تفصیل نیچے دئیے گئے آڈیو لنک میں سنیئے۔۔۔

’پاکستانی ہوں، مگر یہودی ہوں‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:32 0:00



XS
SM
MD
LG