رسائی کے لنکس

ریڈیو اب بھی مقبول میڈیم ہے: ششما دَت


ششما دت
ششما دت

وہ ’بی بی سی‘ اور’ٹائمز آف انڈیا‘ میں کام کرچکی ہیں، اور 1972ء سے کینیڈا میں رہتی ہیں۔ وینکوور سے اُنھوں نے’رِم جھِم‘ نام سے اپنا ریڈیو اسٹیشن قائم کیا، جس سے وہ آج بھی منسلک ہیں

ششما دَت براڈکاسٹنگ کی دنیا کی ایک نامور شخصیت ہیں۔ ’وائس آف امریکہ‘ سے ایک خصوصی انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ ریڈیو اب بھی ایک مؤثر میڈیم کا درجہ رکھتا ہے، جسے لوگ شوق سے سنتے ہیں، شرط یہ ہے کہ اُس میں کوئی پسند ناپسند کا معاملہ نہ ہو اور سچائی کا عنصر نمایاں ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ششما دَت نے کہا کہ براہِ راست براڈکاسٹنگ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، جس میں کام کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔

اُن کے بقول، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کےحقوق کے لیے آواز بلند کرنا، اُن کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

ششما دَت ’بی بی سی‘ اور ’ٹائمز آف انڈیا‘ میں کام کرچکی ہیں، اور 1972ء سے کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ وینکوور سے اُنھوں نے 1988ء میں ’رِم جھِم‘ نام سے اپنا ریڈیو اسٹیشن قائم کیا ہے جس سے وہ آج بھی منسلک ہیں۔

تفصیل سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

نامور انڈو کینیڈین براڈکاسٹر، ششما دَت سے انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:09:15 0:00
XS
SM
MD
LG