رسائی کے لنکس

ایپل کے اپ گریڈڈ آئی فون کا افتتاح


ایپل کے CEOٹِم کُک نے منگل کے روز ریاست کیلی فورنیا کے کپرتینو شہر میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں iPhone 4Sپیش کیا

کافی انتظار کے بعد، تیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ اپنا نیا iPhone مارکیٹ میں لائی ہے، جو ادا کیے جانے والے کلمات کے کمانڈ پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پہلی بار، ایپل کی کسی چیز کےافتتاح کےموقعے پر ادارے کے بانی، اسٹیو جابس موجود نہیں تھے اور ایپل کے CEOٹِم کُک نے منگل کے روز ریاست کیلی فورنیا کے کپرتینو شہر میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں iPhone 4Sپیش کیا۔

کُک نے بتایا کہ نئے آئی فون میں ایک ایسا فیچر بھی شامل ہے جس سے اپنی نوع کے فونز سے براہ راست بات کی جاسکتی ہے، معلومات حاصل کی جاسکتی ہے یا کمانڈ دی جاسکتی ہے۔ فون سے انٹرنیٹ سرچ میں جاکرسوالات کے معلومات کی صورت میں جواب حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اِس نئے آلے میں بہتر معیار کا کیمرا لگا ہوا ہے، جب کہ اِس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ ایپل کے دوسرے ڈوائسز پر اطلاعات بھیجی جاسکتی ہیں، جسے ایک ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

بالآخر، یہ نیا فون 70ممالک میں دستیاب ہوگا۔

XS
SM
MD
LG