رسائی کے لنکس

'آئی فون 5' کی ریکارڈ فروخت کا امکان


ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مر وف ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' کا نیا 'آئی فون 5' فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے اور مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے پہلے ہی ہفتے کے دوران میں اس کی فروخت ایک کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے۔

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مر وف ٹیکنالوجی کمپنی 'ایپل' کا نیا 'آئی فون 5' فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کرسکتا ہے اور مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے پہلے ہی ہفتے کے دوران میں اس کی فروخت ایک کروڑ تک پہنچنے کی امید ہے۔

'آئی فون' نے 12 ستمبر کو منعقدہ تقریب کے لیے دعوت نامے جاری کردیے ہیں جس میں امکان ہے کہ 'آئی فون' کے نئے ورژن کی رونمائی کی جائے گی۔ بعض اطلاعات کے مطابق 'ایپل' نئے 'آئی فون' کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں 21 ستمبر کو پیش کرے گی۔

'ایپل' کی جانب سے ممکنہ تقریب رونمائی کے دعوت نامے جاری ہونے کے ساتھ ہی مارکیٹ پر نظر رکھنے والے مختلف اداروں نے نئے 'آئی فون' کی فروخت کے بارے میں اندازے لگانے شروع کردیے ہیں۔

'منسٹر پروجیکٹس' نامی ادارے نے منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر 'آئی فون 5' 21 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو ستمبر کے اختتام تک 60 لاکھ سے ایک کروڑ تک 'آئی فونز' خریدے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں 'ایپل' نے مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے کے ابتدائی تین دنوں میں 40 لاکھ 'آئی فون فور ایس' فروخت کیے تھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کمپنی نے مارکیٹ کی طلب کے مطابق رسد برقرار رکھی تو 'آئی فون5' کی فروخت ابتدائی ایک ہفتے میں ہی ایک کروڑ تک پہنچنے کا قومی امکان ہے۔

ماہرین کو توقع ہے کہ جولائی –ستمبر سہ ماہی کے دوران میں کم از کم دو کروڑ 60 لاکھ 'آئی فونز' فروخت ہوں گے۔

'آئی فون' نے حال ہی میں 'سیم سنگ' کے 'گلیکسی ایس تھری' سے امریکہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کا اعزاز دوبارہ چھینا ہے جو فروخت میں گزشتہ ماہ 'آئی فون فورایس' کو پیچھے چھوڑ گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG