رسائی کے لنکس

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر ردِ عمل، پارلیمانی وفد کی بھارت روانگی منسوخ

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر ردِ عمل، پارلیمانی وفد کی بھارت روانگی منسوخ
آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر ردِ عمل، پارلیمانی وفد کی بھارت روانگی منسوخ

منگل کو ممبئی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں نظر انداز کیے جانے پر بدھ کے دِن پاکستان کی قومی اسمبلی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹروں کو نظر انداز کرنے پر جہاں ہر جانب سے بھارتی حکام پر تنقید کی جا رہی ہے وہاں بدھ کی شام قومی اسمبلی میں بھی اِس کی بازگشت سنائی دی۔

حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک کو ایک منظم سازش کا حصہ قرار دیا۔

ایوان میں حزبِ اختلاف کے رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اُن کی جماعت مسلم لیگ (ن) بھارت جانے والے پارلیمانی وفد کا حصہ نہیں بنے گی، جِس پر اسپکیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پارلیمانی وفد کا دورہٴ بھارت پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG