رسائی کے لنکس

گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے حلف اٹھا لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نئے گورنر ایک عرصے سے موجودہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے ہیں اور اس کے ٹکٹ پر گزشتہ سال ہی وہ وفاق سے ایوان بالا 'سینیٹ' کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کو اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

مرکزی شہر پشاور میں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ان سے حلف لیا۔

اقبال ظفر جھگڑا گزشتہ ماہ مستعفی ہونے والے سردار مہتاب احمد خان کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

نئے گورنر ایک عرصے سے موجودہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے وابستہ رہے ہیں اور اس کے ٹکٹ پر گزشتہ سال ہی وہ وفاق سے ایوان بالا 'سینیٹ' کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تاہم نئی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل انھوں نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

گورنر صوبے اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے۔

اقبال ظفر جھگڑا نے ایک ایسے وقت یہ منصب سنبھالا ہے جب 2014ء میں قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ شروع تو ہوچکا ہے۔ لیکن گھروں کو واپسی کے سلسلے میں سست روی پر مقامی قبائل شاکی دکھائی دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG