رسائی کے لنکس

افغانستان: ایرانی بندرگاہ تک رسائی کا معاہدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

زلمے رسول نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے سے علاقائی تعاون میں اضافہ اور خطے کی دیگر بندرگاہوں پر افغانستان کا انحصار کم ہوجائے گا۔

افغانستان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے ایران کے ساتھ ایک اہم ایرانی بندرگاہ تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر خارجہ زلمے رسول نے ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی کے ساتھ بدھ کو کابل میں اس دستاویز پر دستخط کیے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت خشکی سے گھِرے ہوئے اُن کے ملک کو بحرہند میں ایرانی بندرگاہ چابہارتک رسائی حاصل ہوگی۔

ایران چابہار بندرگاہ کو وسعت دے کراسےعلاقائی اقتصادی مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

زلمے رسول نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے سے علاقائی تعاون میں اضافہ اور خطے کی دیگر بندرگاہوں پر افغانستان کا انحصار کم ہوجائے گا۔

افغانستان اس وقت تجارت کے لیے زیادہ ترپاکستان پرانحصارکرتا ہے۔
XS
SM
MD
LG