رسائی کے لنکس

ایران میں قید تین امریکیوں کو چھوڑنے کی اپیل


ایران میں قید تین امریکی سیاحوں کی مایئں (فائل فوٹو)

ایران میں قید تین امریکی سیاحوں کی مایئں (فائل فوٹو)

ایران میں قید تین امریکی سیاحوں کی ماؤں نے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو اپنی گرفتاری کا ایک سال پورا ہونے سے قبل اس ماہ رہا کردیا جائے۔

تینوں قیدیوں کی ماؤں نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہوں نے ایران کے محکمہ انصاف کے سربراہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے اپنے بچوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے سزا کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرا ردیتے ہوئے 31 جولائی کو ان کی گرفتاری کا ایک سال پورا ہونے سے قبل رہا کرنے کی اپیل کی۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے شین باؤر ، سارا شورڈ اور جاش فیٹل کو پچھلے سال ایران عراق سرحد سےگرفتار کیا تھا۔

امریکی قیدیوں کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ تینوں حادثاتی طورپر سرحد عبور کر کے ایران میں داخل ہوگئے تھے۔ تا ہم ایرانی عہدے داروں نے ان پر جاسوسی کرنے کا الزام لگایاتھا۔



XS
SM
MD
LG