رسائی کے لنکس

ایران: سعودی سفارت خانے پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین شیخ نمر المنر کی سزائے موت پر عمل درآمد کے ردعمل میں احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے پر حملے کیے۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’اثنا‘ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 21 افراد کے خلاف مقدے کی بند کمرے میں سماعت پیر سے شروع ہوئی۔

تاہم رپورٹ میں اس بارے میں مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔

رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین شیخ نمر المنر کی سزائے موت پر عمل درآمد کے ردعمل میں احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے پر حملے کیے۔

ان حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے دو حریف ملکوں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے۔

اپریل میں ایران نے سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پر حملوں میں ملوث چار مذہبی رہنماؤں سمیت 48 افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG