رسائی کے لنکس

برطانیہ کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی جاری ہے : ایران


ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ایران برطانیہ کے ساتھ اپنے روابط پر نظرِ ثانی کر رہا ہے اور وہ اُس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کو ایران کے قومی مفادات کی بنیاد پر استوار کرے گا۔

وزیر خارجہ منوچہر متّکی نے پیر کے روز تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران چھ مہینے سے برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظِر ثانی کا کام 12 شعبوں میں ہو رہا ہے۔تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ایران نے جون میں دھمکی دی تھی کہ وہ برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا درجہ پست کر دے گا۔

ایران برطانیہ اور دوسرے مغربی ملکوں پر الزام عائد کرتا ہے کہ انہوں نے الیکشن کے بعد ملک میں ہنگاموں کو ہوا دی تھی۔

جون میں متنازع صدارتی انتخاب کے بعد سے ایران میں حزبِ اختلاف کے حامی حکومت کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کرتے رہے ہیں۔ یہ لوگ صدر محمود احمدی نژاد پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
ایران کے جوہری عزائم کی وجہ سے برطانیہ اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG