رسائی کے لنکس

ایران: صدر نے دو وزیر برطرف کردیے


ایران: صدر نے دو وزیر برطرف کردیے
ایران: صدر نے دو وزیر برطرف کردیے

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کابینہ کے دو اہم وزراء کو برطرف کردیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ صدر نے تیل ، کانوں اور سماجی بہبود کے وزرا ءکو ہفتے کے روز برطرف کردیا۔

خبررساں ادارے اثنا نے کہاہے کہ یہ برطرفی مسٹر احمدی نژاد کے تشکیل نو کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت وہ اپنے وزراء کی تعداد کو 21 سے گھٹا کر 17 تک لانا چاہتے ہیں۔

اس بارے میں فوری طورپر کچھ نہیں بتایا گیا کہ ان کی وزارتیں کسے سونپی جائیں گی۔

ایک اور واقعہ میں ایران نے اس عدالتی حکم پر عمل درآمد ملتوی کردیا ہے جس میں اس شخص کو، جس نے ایک عورت کو تیزاب پھینک کر نابینا کردیا تھا، اسی انداز میں سزا دینے کا کہا گیاتھا۔

سرکاری میڈیا کی خبروں میں عدالتی عہدے داروں سے یہ بیان منسوب کیا گیا کہ ماجد مواحدی کی سزا پر عمل درآمد کو غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس حملے کی متاثرہ خاتون نے آنکھ کے بدلے میں آنکھ کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ ماجد نے اعتراف کیا تھا کہ اس خاتون کے چہرے پر 2004ء میں اس کے بعد تیزاب پھینکا تھا جب اس نے شادی کی پیش کش ٹھکرادی تھی۔

جمعے کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران پر زور دیا کہ وہ اس سزا پر عمل درآمد نہ کرے، جسے تنظم نے ایک ظالمانہ سزا قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG