رسائی کے لنکس

آبنائے ہرمز میں ایران کا ’میزائل تجربہ ناکام‘


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیج فارس میں امریکی بحری جہاز سے ایرانی کشتی کے جانب بطور انتباہ ایک راکٹ فائر کیا گیا۔

امریکہ کی فوج کے عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ایران کی آبدوز سے آبنائے ہرمز میں کیا گیا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔

فوج کے عہدیداروں کے مطابق منگل کی صبح اس کروز میزائل کے تجربے کی کوشش کی گئی۔

گزشتہ ماہ امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے خطے کا دورہ کیا تھا اور اپنے اتحادیوں کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ اس خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کا موقف ہے کہ ایران خطے میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خلیج فارس میں امریکی بحری جہاز سے ایرانی کشتی کے جانب بطور انتباہ ایک راکٹ فائر کیا گیا۔

خلیج فارس میں موجود ’یو ایس ایس ماھان‘ کی جانب ایک ایرانی کشتی بڑھ رہی تھی، جس سے رابطے کے لیے کئی کوششیں کی گئیں۔

ایرانی کشتی اور امریکی جہاز کے درمیان فاصلہ جب 1000 میٹر تک رہ گیا تو انتباہی میزائل فائر کیا گیا، جس کے بعد ایرانی کشتی نے اپنا راستہ بدل لیا۔

امریکہ بحری جہاز ’یو ایس ایس ماھان‘ سے جنوری میں بھی آبنائے ہرمز میں ایران کے پاسدران انقلاب کی ایک کشتی کی جانب تین انتباہی فائر کیے گئے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ایرانی کشتی ’’بہت تیزی‘‘ سے امریکہ کے جہاز کی جانب بڑھ رہی تھی۔

اس واقعہ کے بعد پینٹاگان کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے کہا تھا کہ یہ ایک غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ طریقہ تھا۔

XS
SM
MD
LG