رسائی کے لنکس

کرد باغیوں کی ایران کو جنگ بندی کی پیش کش


کرد باغی عسکری تربیت میں مصروف۔ (فائل فوٹو)
کرد باغی عسکری تربیت میں مصروف۔ (فائل فوٹو)

کرد باغیوں کے ایک گروہ نے ایران کو جنگ بندی کی پیش کش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے طرفین کے درمیان تنازعہ کے جمہوری حل کی جانب پیش رفت ہو سکے گی۔

’دی پارٹی آف فری لائف آف کردستان‘ نامی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اگر ایران راضی ہوا تو جنگ بندی پیر سے ہی عمل میں آ جائے گی۔

تاہم بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایران نے اس پیش کش کو مسترد کیا تو ’’آنے والے حالات‘‘ کی ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے کرد باغیوں کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع کی گئی کارروائی کے دوران اب تک تنظیم کے کم از کم 22 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی افواج نے رمضان کے احترام میں باغیوں کے خلاف کارروائی روک دی تھی۔

مذکورہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ وہ کردوں کو مزید حقوق دلانے کے لیے برسرِ پیکار ہے اور حالیہ برسوں میں ایرانی افواج کے ساتھ ہونے والی کئی جھڑپوں میں ملوث رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG