رسائی کے لنکس

ایران: کرنسی کی قدر میں کمی پر صدر سے وضاحت طلب


ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے 77 ارکان نے ایک عرضداشت پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا کہ ایران کی حکومت ’کرنسی مارکیٹ‘ کو منظم کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ممبران صدر محمود احمدی نژاد کو قومی کرنسی کی قدر میں کمی پر وضاحت کے لیے قانون ساز اسمبلی میں طلب کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ایران کے سرکاری ریڈیو کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے 77 ارکان نے ایک عرضداشت پر دستخط کیے تھے جس میں کہا گیا کہ ایران کی حکومت ’کرنسی مارکیٹ‘ کو منظم کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔ ایران کے قانون کے تحت اراکین پارلیمان کے ایسی کسی بھی درخواست پر صدر ایک ماہ کے اندر جواب دینے کا پابند ہے۔

صدر احمدی نژاد کی پارلیمنٹ میں ایک سال کے دوران یہ دوسری مرتبہ طلبی ہو گی۔

ایرانی صدر کو ’کرنسی‘ قدر میں کمی پر ایسے وقت جواب دینا پڑ رہا ہے جب ملک کے مرکزی بینک کے گورنر نے پارلیمنٹ کے سامنے اس بحران سے متعلق سوالات کے جوابات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی اور ملک کے سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مغربی ممالک کی اقتصادی پابندیاں ہیں۔

جب کہ بعض سیاست دان صدر احمدی نژاد کی حکومت کی بد انتظامی کو اس بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG