رسائی کے لنکس

یمن: ایرانی سفارتکار، اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل


ایرانی وزارت ِخارجہ کی ترجمان کے مطابق، ’ہم دہشت گردی کے اس واقعے کا پورا جائزہ لے رہے ہیں اور یمنی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایرانی سفارتکار کو ہفتے کے روز اغواء کرنے کی کوشش کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایرانی سفارتکار کو اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب تھے اور انہوں نے اغواء کے دوران مزاحمت کی کوشش کی۔ یمنی اور ایرانی وزارت ِ خارجہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ایران کی وزارت ِخارجہ کی ترجمان مرضیہ افکھم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب ایرانی سفارتکار مزاحمت کے دوران شدید زخمی ہو گئے اور انہیں صنعاء ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایرانی وزارت ِ خارجہ کی ترجمان کے مطابق، ’ہم دہشت گردی کے اس واقعے کا پورا جائزہ لے رہے ہیں اور یمنی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں‘۔

یمن میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سفارتکار ایرانی سفارت خانے کی گاڑی استعمال کرتے تھے مگر جس وقت ان پر حملہ کیا گیا اس وقت وہ ایرانی سفارتخانے کی گاڑی میں نہیں تھے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG