رسائی کے لنکس

ایران زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

وزیر صحت مرضیہ وحید دستجردی نے پیر کی صبح پارلیمنٹ کے اجلاس میں بتایا کہ تقریباً 50 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔ زخمیوں کی تعداد 3,000 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ایران میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے زندہ افراد کی تلاش ختم کر دی ہے۔

وزیر صحت مرضیہ وحید دستجردی نے پیر کی صبح پارلیمنٹ کے اجلاس میں بتایا کہ تقریباً 50 زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑا۔ زخمیوں کی تعداد 3,000 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ایران کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں تقریباً تین لاکھ لوگ آباد ہیں جہاں ہفتہ کو لگ بھگ گیارہ منٹ کے وقفے سے 6.4 اور 6.3 شدت کے زلزلے آئے تھے۔

فالٹ لائن پر ہونے کے وجہ سے ایران میں زلزلوں کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ 2003ء میں آنے والے 6.6 شدت کے زلزلے میں تقریباً 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ جنوب مشرقی تاریخی شہر بام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG