رسائی کے لنکس

ایران: زلزلے میں 250 افراد ہلاک، 2,600 زخمی


تبریز زلزلے
تبریز زلزلے

چھ اعشاریہ چار اور چھ اعشاریہ تین شدت کے ان زلزلوں میں گیارہ منٹ کا وقفہ تھا۔

ایران میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں ہفتہ کی شب دو طاقتور زلزلوں میں دو سو پچاس افراد ہلاک اور دو ہزار چھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

چھ اعشاریہ چار اور چھ اعشاریہ تین شدت کے ان زلزلوں میں گیارہ منٹ کا وقفہ تھا اور جس میں تبریز شہر کے قریب متعدد دیہاتوں کو تباہ کردیا جبکہ درجنوں دیگر کو شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درجنوں بعد از زلزلے جھٹکوں سے خوفزدہ ہزاروں افراد نے رات گھروں سے باہر کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

امدادی کارکن عمارتوں کے ملبے سے اس قدرتی آفت کا شکار ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ اس نے ہزاروں متاثرین کے لیے ہنگامی طور پرعارضی خیموں کا بندوبست کیا ہے اور مزید سامان بھیجا جارہا ہے۔

ایران میں عام طور پر زلزلے آتے رہتے ہیں لیکن بہت کم ایسے ہوتے ہیں جن کی شدت کا احساس ہوتا ہے۔ آخری مرتبہ سب سے بڑا زلزلہ 2003 میں جنوبی مشرقی ایرانی شہر بام میں آیا تھا جس کی شدت چھ اعشاریہ چھ تھی۔ یہ قدرتی آفت 30 ہزار افراد کی ہلاکت کا باعث بنی تھی۔
XS
SM
MD
LG