رسائی کے لنکس

ایران: جنداللہ کے 11ارکان کو پھانسی دے دی گئی


ایران: جنداللہ کے 11ارکان کو پھانسی دے دی گئی
ایران: جنداللہ کے 11ارکان کو پھانسی دے دی گئی

ایران کے سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ حکام نے سنی انتہا پسند تنظیم جنداللہ کے 11ارکان کو پیر کے روز پھانسی دے دی ہے۔

ایک صوبائی قانونی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان افراد کو جنوب مشرقی شہر زاہدان میں مقدمے کی سماعت کے بعد پھانسی دی گئی۔

گذشتہ بدھ کو صوبہ سیستان۔بلوچستان میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں 39افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ آوروں نے ایک مسجد کے قریب اس وقت دھماکے کیے جب بڑی تعداد میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ماتمی مجلس کے لیے وہاں جمع تھے۔

نومبر میں امریکہ نے جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ 1993ء سے ایران میں خودکش حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG