رسائی کے لنکس

ایران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایک کار حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

ایران میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے ’فارس‘ کے مطابق ایک کار حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس فضائی حادثے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

ایران میں فضائی حادثوں کی ایک بڑی وجہ پرانے جہاز اور ہیلی کاپٹر بتائی جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG