رسائی کے لنکس

ایران طالبان کو ہتھیار اور تربیت دے رہاہے: جنرل میک کرسٹل


طالبان

طالبان

افغانستان میں اعلی ترین امریکی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایسے واضح شواہد موجود ہیں کہ ایران ،اپنے جنگ زدہ پڑوسی ملک میں طالبان عسکریت پسندوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کررہاہے۔

جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے اتوار کے روز کابل میں نامہ نگاروں سے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے افغانستان میں ایران کی دلچسپی قدرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صحت مندانہ ہیں لیکن طالبان کی مدد سے منسلک سرگرمیاں غیر مناسب ہیں۔

نیٹو کے اعلیٰ ترین سویلین نمائندے مارک سیڈ ول نے ہفتے کےروز نامہ نگاروں سے کہا کہ موجودہ وقت آئندہ ہونے والے امن مذاکرات یا جرگہ اور قندھار کے گردونواح میں جاری فوجی کاررائیوں کی بنا پر افغانستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افغانستان کے لیے ایک اچھا موقع ہے کیونکہ اسے بین الاقوامی برداری کی حمایت حاصل ہے اور وہ ملک کی بہتری کے لیے امن کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دیں گے۔

XS
SM
MD
LG