رسائی کے لنکس

ایرانی سیاحوں کی مائیں ایران روانہ ہوں گی


ایرانی سیاحوں کی مائیں ایران روانہ ہوں گی
ایرانی سیاحوں کی مائیں ایران روانہ ہوں گی

اپنی اولاد کی رہائی کی اپیل کی غرض سے،جولائی سے ایران میں قید تین امریکی سیاحوں کی مائیں منگل کو تہران کے سفر پر روانہ ہورہی ہیں۔

شمالی عراق کی پہاڑی چوٹی سے ایران کی حدود میں داخل ہونے پرایران نے شان بوئیر، سارا شِروڈ اور جوش فَتل پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے ۔ رشتہ داروں اور امریکی حکومت نے اِس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اُن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تین خواتین جنھیں گذشتہ ہفتے ویزے جاری ہوئے، اتوار کو نیو یارک پہنچیں۔ اُن کے سفر کا بندوبست حکومتِ سوٴزرلینڈ کر رہی ہے، کیونکہ امریکہ کے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ ویزے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔

تینوں خواتین نے بیان جاری کیاہے جِس میں اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ اِس بات پر خوش ہیں کہ بہت جلد اپنے بچوں سے مل پائیں گی، لیکن اُن کی خوشی اِس خوف کے باعث مدہم پڑ جاتی ہے کہ شاید وہ اپنے بچوں کے بغیر ہی واپس لوٹیں ۔

ماؤں کو توقع ہے کہ وہ ایرانی عہدے داروں سے ملاقات کرکے اُنھیں کوہ پیماؤں کی رہائی کی درخواست کریں گی۔

XS
SM
MD
LG