رسائی کے لنکس

ایرانی حکومت اسلام کےنام پرمخالفین کوکچل رہی ہے: موسوی


میر حسین موسوی
میر حسین موسوی

ایرانی حزبِ اختلاف کے لیڈر میر حسین موسوی نے ایران کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسلام کے نام پر اپنے مخالفین پر ظلم ڈھارہی ہے۔

موسوی نے ہفتے کو دیرگئے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اسلام کسی کو زدو کوب نہیں کرتا، لوگوں کو گرفتار نہیں کرتا اور نہ ہی انہیں جیل میں ڈالتا ہے۔

انہوں نے قدامت پرست ایرانیوں کے اس الزام کو بھی رد کیا ہے کہ حزبِ اختلاف کا بیرونی طاقتوں کے ساتھ تعلق ہے اور اُنہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کے الزامات سے ملک کو کوئى فائدہ نہیں پہنچتا۔

ایرانی حزبِ اختلاف قدامت پرست صدر محمود احمدی نژاد پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں نے دوسری معیادِ صدارت حاصل کرنے کے لیے گذشتہ جون کے صدارتی الیکشن میں دھاندلی کی تھی۔حزبِ اختلاف کا دعویٰ ہے کہ حقیقت میں موسوی اُس الیکشن میں جیتے تھے۔

موسوی نے اپنی ویب سائٹ میں الیکشن کے بعد غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کے خلاف حکومت کی پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں پر بھی نکتہ چینی کی ہے۔انہوں نے اپنی سبز تحریک کے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ انٹر نیٹ پر میّسر وسائل کے ذریعے بنیادی حقوق کے لیے اپنی مہم کے بارے میں لوگوں کے علم میں بدستور اضافہ کرتے رہیں۔

XS
SM
MD
LG