رسائی کے لنکس

ایران: خاتمی کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی، ایرانی ترجمان کی تردید


ایران کے سابق صدر محمود خاتمی نے ایک جوہری کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنے جاپان کے ایک طے شدہ دورے کو منسوخ کردیا ہے۔

مسٹر خاتمی کے وکیل محمود علی زادہ طباطبائى نے جمعے کے روز اُن پہلی اطلاعات کی تردید کی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ اصلاحات کے حامی سیاست داں کے سفر پر سرکاری طور پر پابندی عائد کردی گئى ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی اِلنا نے طباطبائى کے حوالے سے کہا ہے کہ اس قسم کے کسی حکم کے لیے کسی عدالتی فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے اور مسٹر خاتمی کے خلاف ایسا کوئى فیصلہ نہیں سُنایا گیا۔

لیکن ایران میں بین الاقوامی مہم برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ کئى بار ایسا ہوچکا ہے کہ سکیورٹی اور انٹیلی جینس کے ایجنٹوں نے سرگرم کارکنوں اور سیاسی شخصیتوں کے پاسپورٹ عدالت کی منظوری کے بغیر ہی ضبط کرلیے۔

ایران میں گذشتہ سال کے متنازع صدارتی انتخاب میں مسٹر خاتمی، ہارے ہوئے اُمیدوار مِیر حسین موسوی کے ایک اہم حامی تھے۔

پچھلے مہینے بھی اسی قسم کی اطلاعات ملی تھیں کہ اُنہیں ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG