رسائی کے لنکس

ہر جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں: ایرانی کمانڈر


ہر جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں: ایرانی کمانڈر
ہر جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں: ایرانی کمانڈر

ایران کے سرکاری خبررساں ادارے نے فوج کے ایک اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے کہاہے کہ اسلامیہ جمہوریہ ، تہران کو ہدف بنا کر کی جانے والی کسی بھی ممکنہ جارجیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی فوج کے بریگیڈیر جنرل احمد رضا نے ان خیالات کااظہار تہران میں غیر ملکی فوجی اتاشیوں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ایران کو کس قسم کے خطرے کا سامنا ہے ، لیکن ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر ملکی سفارت کاروں پر اسرائیلی خطرے کی نشان دہی کی اور یہ بھی کہا کہ ممکنہ خطرہ امریکہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا تو اسے نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

امریکہ کئی بار کہہ چکا ہے کہ وہ تہران کے خلاف فوجی کارروائی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہا۔

واشنگٹن اور دوسری بڑی طاقتیں ایران پر یہ زور دے رہی ہیں کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معائنے کے لیے کھول دے اور اپنے جوہری پروگرام کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرے۔

ایران نے منگل کے روز ایک بڑی پریڈ اور فوجی ہتھیاروں کی نمائش کے ساتھ فوجیوں کا قومی دن منایا تھا۔

XS
SM
MD
LG