رسائی کے لنکس

ایران خلیج فارس میں بدھ سے فوجی مشقیں شروع کر رہا ہے


ایران کی بحریہ نے کہاہے کہ وہ جلد ہی خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں آٹھ روزہ فوجی مشقیں شروع کررہی ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے ارانی سرکاری ٹیلی وژن العلام کو منگل کے روز بتایا کہ بدھ سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں میں ملک کی ایئر فورس اورآب دوز وں کے یونٹ حصہ لیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ان مشقوں میں ایرانی بحریہ کی دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہو گا۔

یہ مشقیں خلیج ، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں ایران کے پاسداران انقلاب کی چار روزہ جنگی مشقوں کے دو ہفتے سے بھی کم عرصے بعد ہو رہی ہیں۔

اسی دوران ایران کےنیم سرکاری خبر رساں ادارے نے منگل کے روز خبر دی کہ بحریہ کے کمانڈر نے بحیرہ عمان میں امریکی بحریہ کے ایک طیارہ بردار بحری جہاز پر ایران کے ایک فوجی جیٹ طیارے کی حال ہی میں پرواز کی تصدیق کی ہے۔

سیاری نے یہ نہیں کہا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا لیکن کہا کہ ایران کو اعتراضات کے باوجود نگرانی کی پروازوں کا حق حاصل ہے ۔

XS
SM
MD
LG