رسائی کے لنکس

’ایران دور مار میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘


’ایران دور مار میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘
’ایران دور مار میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘

ایران میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اُن کا ملک دور تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن ان کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ موجودہ میزائل امریکہ اور اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کے حوالے سے منگل کو خبر دی ہے کہ ایران کے میزائلوں کی زیادہ سے زیادہ رینج 2,000 کلومیٹر ہے جسے خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام سے کسی دوسرے ملک کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب ایران نے 10 روزہ تربیتی جنگی مشقوں کے دوسرے روز 14 میزائل داغے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ”دشمنوں کے حملوں کے خلاف تیاری“ برقرار رکھنا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کو شبہ ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور اُس کا موقف ہے کہ اس کے میزائل روایتی اور ملک کے تحفظ کے لیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG