رسائی کے لنکس

ایران: مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ


وزیر دفاع احمد واحدی نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیا نظام زمین اور سمندر دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران نے مختصرفاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جس میں ہدف تک مار کرنے کا ایک نیا نظام نصب کیا گیا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تیار کیے میزائلوں پر بھی یہ نظام نصب کیا جائے گا۔

وزیر دفاع احمد واحدی نے ہفتہ کے روز کہا کہ نیا نظام زمین اور سمندر دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میزائل ’فتح 110‘ کی حد تقریباً تین سو کلومیٹر تک ہے۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ دور مار شہاب تھری اور مختصر فاصلے کے شہاب ون اور ٹو کے کامیاب تجربے کیے گئے ہیں۔ شہاب تھری 1300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے اور یورپی یونین نے اسے باز رکھنے کےلیے دباؤ کے طور پر گزشتہ ماہ سے ایران کے تیل کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ایرانی حکام ماضی میں اسرائیل کو کرہ ارض سے مٹا نے کی دھمکی دیتے آئے ہیں۔ تہران کے جوہری پروگرام کا تنازع سفارتی کوششوں سے حل نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل بھی اس پر حملہ کرنے کا عندیہ دے چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG