رسائی کے لنکس

ایرانی مارٹر گولے سے ایک پاکستانی شہری ہلاک

ایرانی سرحدی محافظ پاکستانی سرحد کے ساتھ گشت کررہے ہیں۔ فائل فوٹو
ایرانی سرحدی محافظ پاکستانی سرحد کے ساتھ گشت کررہے ہیں۔ فائل فوٹو

اس مہینے کے شروع میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے اسلام آباد کو دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان نے سرحد پار حملہ کرنے والے سنی عسکریت پسند گروپ کے سرحد پار حملوں کو نہ روکا تو وہ اس کے ٹھکانوں کو خود نشانہ بنائیں گے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے میں مارٹرگولے داغے گئے جن کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پچھلے مہینے دہشت گردوں کی جانب سے 10 ایرانی بارڈر سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک سنی عسکریت پسند گروپ جیش العدل ملوث ہے جس نے پاکستانی سرحد کے اندر سے کارروائی کی تھی۔

اس مہینے کے شروع میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے اسلام آباد کو دھمکی دی تھی کہ اگر پاکستان نے سرحد پار حملہ کرنے والے سنی عسکریت پسند گروپ کے سرحد پار حملوں کو نہ روکا تو وہ اس کے ٹھکانوں کو خود نشانہ بنائیں گے۔

صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی کمشنر عبدالجبار نے بتایا کہ ایران کی سرحدی فورس نے پچھلے دو دنوں کے دوران پاکستانی علاقے میں بہت سے مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک مارٹر گولہ اس علاقے سے گذرنے والی ایک پک اپ پر گرا جس کی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عہدے داورں نے اس واقعہ کے خلاف ایرانی حکام سے شکایت کی ہے اور ان سے اتوار کے روز ملاقات کرنے کے لیے کہا ہے۔

ایرانی عہدے داروں نے فوری طور پر اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG