رسائی کے لنکس

ایران: اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر نئے میزائلوں اور ہتھیاروں کی نمائش کا اعلان


ایران: اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر نئے میزائلوں اور ہتھیاروں کی نمائش کا اعلان
ایران: اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر نئے میزائلوں اور ہتھیاروں کی نمائش کا اعلان


ایران کے پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اگلے ماہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر کئی میزائل اور اسلحے کے پراجیکٹس کا افتتاح کرے گا۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر مسعود جزائری نے منگل کے روز کہا کہ یہ میزائل اور ہتھیار صبح سویرے منعقد ہونے ہونے والی تقریب میں ظاہر کیے جائیں گے۔ ایران ہرسال فروری کے پہلے 10 دنوں میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ مناتا ہے۔

جزائری نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ایران ان نئے میزائلوں کی ٹیسٹ فائرنگ بھی کرے گا، اور انہوں نے ان مجوزہ تقریبات کی دوسری تفصیلات کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا۔

مغرب کو شبہ ہے کہ ایران خفیہ طریقے سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہاہے اور اسے خدشہ ہے کہ خلائی راکٹوں کی ٹیکنالوجی کو جوہری بم لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے دور مار میزائل بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG