رسائی کے لنکس

ایران کے خلاف مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں: روس


ایران کے خلاف مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں: روس
ایران کے خلاف مزید پابندیاں نہ لگائی جائیں: روس

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف مزید پابندیاں عائد نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ہفتے کے روز میونخ میں سیکیورٹی سے متعلق کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ نئی پابندیوں سے ایرانی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت میں اس حد سے آگے بڑھ رہے ہیں جس پر جرمنی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا اتفاق ہواتھا۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ، یورینیم کی افزدوگی روکنے سے ایران کے انکار پر اس کے خلاف مرحلہ وار چاربار پابندیاں لگاچکی ہے۔

مغربی اقوام کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں کررہاہے۔ جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

مغربی ممالک حالیہ ہفتوں میں کہہ چکے ہیں کہ پابندیوں کے ایرانی معیشت پر نمایاں منفی اثرات پڑے ہیں۔ جب کہ ایران بڑے پیمانے کے اثرات سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG