رسائی کے لنکس

ایران، برازیل کی ثالثی پر اصولی طور پر رضا مند


ایران کے صدر محمود احمدی نژاد
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد

ایران کے صدر محمود احمدی نژادجوہری ایندھن کے تبادلے کے کھٹائى میں پڑے ہوئے سمجھوتے کو طے کرانے کے لیے برازیل کی ثالثی پر اصولی طور پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ اس سمجھوتے کو اقوامِ متحدہ کی تائید حاصل ہے ۔

ایرانی صدر کے دفتر سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر احمدی نژاد نے منگل کے روز وینی زیولا کے صدر ہیوگو چاویز کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ، ثالثی کے لیے برازیل کی پیش کش کے بارے میں بات کی تھی۔

اقوامِ متحدہ کی تائید کے حامل سمجھوتے میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے یورینیم کو افزدہ کرنے کے لیے روس بھیجے۔ جو اُسے بعد میں ایندھن کی سلاخوں میں تبدیل کرنے کے لیے فرانس بھیجے گا ۔ اور فرانس اس ایندھن کو کسی جوہری ری ایکٹر کو چلانے کے لیے واپس ایران بھیج دے گا۔

ایران یہ کہہ چکا ہے کہ وہ ایندھن کے کسی بھی تبالے کو صرف ایران کی سرزمین پر قبول کرے گا۔

برازیل نے اس سے پہلے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس سمجھوتے کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ کرے۔

اسی دوران، مسٹر احمدی نژاد نے اے بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائى کی دھمکی کے باوجود اپنے جوہری پروگرام کو”یقینا“ جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG