رسائی کے لنکس

ایران نے آئی اے ای اے کو اپنے یورینیم کی افزودگی کے منصوبوں سے آگاہ کر دیا


ایران نے آئی اے ای اے کو اپنے یورینیم کی افزودگی کے منصوبوں سے آگاہ کر دیا
ایران نے آئی اے ای اے کو اپنے یورینیم کی افزودگی کے منصوبوں سے آگاہ کر دیا

ایران نے اپنی یورینیم کی افزودگی روکنے کے سلسلے میں عالمی طاقتوں کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کو یورینیم کی اعلٰی تر درجے کی افزودگی کے بارے میں اپنے منصوبوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے لیے ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہاہے کہ ایران نے ادارے کو یہ سرکاری نوٹس پیر کو دیا۔

ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سر براہ علی اکبر صالح اس سے قبل یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ایران منگل کے روز افزودگی کا عمل شروع کر دے گا۔

ایران نے کہا ہے کہ اسے اپنے ایک طبی تحقیقی ری ایکٹر کے ایندھن کے لیے 20 فیصد تک کی افزودہ یورینیم کی ضرورت ہے۔

ائی اے ای اے نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدے میں ثالثی کی تھی جس کے تحت وہ یران کو اس ری ایکٹر کے لیے ایندھن فراہم کریں گےاور بدلے میں ایران اپنی کم تر درجے کی افزودہ یورینیم بیرون ملکوں میں بھیجے گا۔

اس معاہدے کا مقصد ایران کے بارے میں ان خدشات کو کم کرنا تھا کہ وہ یورینیم کو اس حد تک افزودہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جس حد پر اسے ایک جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ لیکن ایران اس معاہدے کو قبول کرنے میں اپنی رضامندی کے بارے میں ملے جلے اشارے ظاہر کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG