رسائی کے لنکس

ایران میں یورینیم کی افزودگی کا آغاز جلد متوقع: رپورٹ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی ایک زیر زمین جوہری تنصیب میں یورینیم کی افزودگی جلد شروع ہو جائے گی۔

روزنامہ کیھان نے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی دوانی کے حوالے سے اتوار کو شائع کی گئی خبر میں لکھا ہے کہ فردو نامی جوہری تنصیب میں افزودگی کا عمل ’’مستقبل قریب‘‘ میں شروع ہو جائے گا۔

فریدون عباسی کے بقول تنصیب میں 20، 3.5 اور 4 فیصد افزودہ یورینیم کی پیداوار ممکن ہے۔

اس پیش رفت کے بعد متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

XS
SM
MD
LG