رسائی کے لنکس

ایران کو جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کی دھمکی


ایران کو جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کی دھمکی

ایران کو جوہری پروگرام پر مغربی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بدھ کے روز کہاہے کہ اگراس نے اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کےساتھ تعاون سے انکار کیا تو اسے مزید پابندیوں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی ادارے کا کہناہے کہ ایسے قابل اعتماد شواہد موجود ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہاہے۔

منگل کے روز جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ان اطلاعات پر کہ ایرن جوہری ہتھیار کے ڈیزائن اور اس کا تجربہ کرنے کے آلات و طریقہ کارپر کام کرچکاہے، شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے بدھ کے روز ایک ریلی سے، جسے ٹیلی ویژن پر بھی دکھایا گیا ، کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری مقاصد کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے اپنی رپورٹ میں فوجی مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام خلاف زیادہ سخت اور تفصیلی الزامات عائد کیے ہیں ۔ بدھ کے روز ایرانی صدر نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے بے بنیاد دعوؤں پر مبنی ہے۔

ایران کی جانب سے اپنی ایسی جوہری سرگرمیاں روکنے سے انکار پر، جن کا فوجی رخ ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ اس کے خلاف چار مرحلوں میں پابندیاں عائد کرچکاہے۔

مغربی طاقتوں کا کہناہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے باز رکھنا چاہتے ہیں ، لیکن تہران کا اصرار ہے کہ اس کا پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

بدھ کے روز روس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

XS
SM
MD
LG