رسائی کے لنکس

ویانا: جوہری توانائی پر اقوام متحدہ اور ایران کےمذاکرات ناکام


تہران کے جنوب مشرق میں واقع ایک فوجی تنصیب کے بارے میں بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہاں جوہری ہتھیار تیار کرنے کے بارے میں زمینی ٹیسٹ کیے گئے ہوں

جوہری توانائی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادراے کے حکام کی جمعے کو ویانا میں ایران کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات متنازعہ نیوکلیئر تنصیب تک رسائی کے حصول پر کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہی، جِس کے بارے میں مغرب کو شبہ ہے کہ اِسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

چند ماہ کے دوران دونوں فریق ایران کے پارچن نیوکلیئر تنصیب تک رسائی کے بارے میں وقفے وقفے سے بات چیت کرتے رہے ہیں، جو تہران کے جنوب مشرق میں واقع ایک فوجی تنصیب کے بارے میں بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہاں جوہری ہتھیار تیار کرنے کے بارے میں زمینی ٹیسٹ کیے گئے ہوں۔

سات گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے چیف انسپیکٹر، ہرمن نیکارٹس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان واضح اختلافات موجود ہیں اور یہ کہ کوئی مزید ملاقات طے نہیں ہوئی۔

حالیہ دنوں کے دوران جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے حوالے سے دی گئی خبروں میں اس خوف کا اظہار کیا گیا ہے کہ کیونکہ فردا کے مقام پر ایک دوسری زیرِ زمین نیوکلیئر تنصیب پر ایران یورینیئم کی افزودگی کے سینٹرفیوجز لگا رہا ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانےکی طرف بڑھ رہا ہو۔

ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پوگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔
XS
SM
MD
LG