رسائی کے لنکس

ایران: جوہری ایندھن کے تبادلے کے مذاکرات پر آمادگی


ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ ایران جوہری ایندھن کے تبادلے کی تجویزپر،جسے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے، بامقصد اور تفصیلی مذاکرات کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی، ویانا میں ہیں جہاں وہ پروگرام کے مطابق اتوار کے روز بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے(آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا امانو سے ملاقات کریں گے۔

مسٹر متکی نے ایرانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ جوہری ایندھن کے تبادلے کے معاہدے سے کثیرفریقی اعتماد پیدا ہوسکتا ہے۔

جوہری تبادلے کے معاہدے میں ایران سے اپنے کم سطح کے افزودہ یورینیم کو تہران کے اپنے طبی تحقیق کے ری ایکٹر میں استعمال کے ایندھن میں بدلنے کے لیے دوسرے ملک بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ایران ابھی تک آئی اے ای اے کی ثالثی کے اس معاہدے کی کچھ شرائط کو قبول کرنے سے انکار کرتا رہاہے۔

مسٹر متکی نے اس مہینے کے شروع میں کہا تھا کہ ان کی حکومت کو اب بھی یہ امید ہے کہ تہران کے جوہری ری ایکٹر کو ایندھن کی فراہمی کا اقوام متحدہ کا حمایت یافتہ معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

XS
SM
MD
LG