رسائی کے لنکس

ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی


نطنز جوہری پلانٹ
نطنز جوہری پلانٹ

ایران نے کہا ہے کہ اُس نے جوہری ایندھن کے حصول کے لیے یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ عمل منگل کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارےIAEA کے معائنہ کاروں کی موجودگی میں نطنز نامی تنصیب میں شروع کیا گیا۔

ایران نے ایک روز قبل IAEA کو مطلع کیا تھا کہ ایک طبی جوہری ری ایکٹر کو درکار ایندھن کے لیے تہران نے یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام اُن بین الاقوامی کوششوں کی نفی ہے جن کا مقصد ایرانی جوہری سرگرمیوں کو روکنا ہے کیونکہ امریکہ اور دوسری مغربی طاقتوں کو خدشہ ہے کہ ایرانی حکام یورینیم کو اعلیٰ سطح تک افزودہ کر کے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

تہران کا مؤقف ہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام کا مقصد بجلی کی ضروریات پوری کرنا اور دوسرے سویلین مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا حصول ہے۔

ان خدشات کے پیش نظر امریکہ نے حالیہ دنو ں میں اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر پابندیاں سخت کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

XS
SM
MD
LG