رسائی کے لنکس

ایران جوہری صلاحیت سے کم سےکم ایک سال دُور ہے : گیٹس


امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں توقع نہیں کہ ایران کم سے کم ایک سال سے پہلےجوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔

گیٹس نے منگل کے روزجنوبی افریقہ کے لیے ایک پرواز کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے ایران کے جوہری امور کے ایک سینئر عہدے دار کے اس اعلان کے جواب میں یہ بات کہی ہے کہ ملک پر ممکنہ حملوں کی روک تھام کرنے کے لیے، ایران ایک ماہ کے اندر اندر ‘ عالمی جوہری کلب ’ میں شامل ہوجائے گا۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے ایران کے جوہری توانائى کے ادارے کے نائب سربراہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ایران جوہری کلب میں شامل ہوجائے گا تو ‘ کوئى ملک اُس پر حملہ کرنے کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں۔’

فارس نے عہدے دار بہزاد سلطانی کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ ایران‘توانائى اور ایندھن پیدا کرنے سے مختلف مقاصد کے لیے’ جوہری ٹیکنالوجی کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایجنسی کی رپورٹ میں سلطانی نے مثال کے طور پر اشیائے خوردونوش کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کیا ہے۔ انہوں مزید وضاحت نہیں کی۔

گیٹس نے کہا ہے کہ اُن کی نظر سے گزرنے والے بیشتر اندازوں سے پتا چلتا ہے کہ ایران کم سے کم ایک سال تک اور ہوسکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ عرصے تک جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل نہیں کرپائے گا۔

XS
SM
MD
LG