رسائی کے لنکس

امریکہ اور روس ، جوہری ایندھن کا معاہدہ تسلیم کریں: احمدی نژاد


ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ اور روس سے جوہری ایندھن کے تبادلے کے اس معاہدے کو تسلیم کرنے کے لیے کہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ جوہری تعطل کے حل کا آخری موقع ہو گا۔

بدھ کے روز ٹیلی وژن پر ایک تقریر کرتے ہوئے مسٹر احمدی نژاد نے کہا کہ یہ تجویز امریکی صدر براک اوباما کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا۔

امریکی حکومت اس تجویز کو مسترد کر چکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی کچھ کم افزودہ یورینیم ترکی بھیجے گا اور اس کے بدلے میں تہران کے ایک طبی تحقیقی ری ایکٹر کے لیے زیادہ درجے کی افزودہ یورینیم حاصل کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اس تجویز کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے بچنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے ۔

مسٹر احمدی نژاد نے سلامتی کونسل کی نئی پابندیوں کی حمایت کرنے پر روس پر بھی نکتہ چینی کی اور ماسکو پر امریکی دباؤ کے آگے جھکنے کا الزام عائد کیا ۔

روس کی خارجہ پالیسی کے اعلیٰ ترین مشیر سرگئی پریخودکو نے اس کی مذمت کی جسے انہوں نے ایران کا سیاسی جوش خطابت قرار دیا اور انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ اپنے قومی مفادات کے مطابق عمل کرتاہے ۔



XS
SM
MD
LG