رسائی کے لنکس

ایران نے افزودہ یورینیم کی پیداوار بڑھا دی


ایران کی جوہری توانائی کےسربراہ کا کہنا ہےکہ اُن کا ملک 20فی صد کی حد تک افزودہ یورینیم پیدا کرنےکےقابل بن گیا ہے۔

اِس پیش رفت کےبعدایران جوہری بم بنانے کےلیے درکار درجے کے یورینیم پیدا کرنے کے قابل بن چکا ہے ۔

علی اکبر صالح نے بدھ کے روز ایرانی طالب علموں کےخبر رساں ادارے (اِسنا)کو بتایا کہ اب ایران کےپاس یہ صلاحیت موجودہے کہ وہ ہر ماہ 20فی صد درجے کے افزودہ یورینیم کے پانچ کلوگرام پیدا کرسکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایران اب تک 20فی صد سطح کے یورینیم کے 17کلوگرام پیدا کر چکا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ پیداوار کی اِس سطح سے صرف ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم طبی تحقیق کے ری ایکٹر کی ضروریا ت کو پورا کیا جائے گا۔

یورینیم کی 20فی صد سطح تک افزودگی سے ایران اس قابل ہوجاتا ہے کہ اُس کے نیوکلیئر ری ایکٹر کے ایندھن کی ضروریات پوری ہوں، اور اس طرح 90فی صد سطح کی یورینیم کی افزودگی کی طرف آگے بڑھا جائے، جو دراصل جوہری بم بنانے کے لیے ایک ضروری اقدام ہے، اور جس کے بارے میں مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران اِسی بات کا خواہاں ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG