رسائی کے لنکس

ایران جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد، اسٹیفن رابطہ کار مقرر


وزیر خارجہ جان کیری

وزیر خارجہ جان کیری

امریکی وزیر خارجہ کے بقول، ’اب ہمارے پاس اس بین الاقوامی سمجھوتے پر کامیاب عمل درآمد کے لیے ایک مناسب ٹیم اور ایک باصلاحیت رابطہ کار موجود ہے، جو مشترکہ مربوط پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کرائے گا۔۔۔۔ ‘

امریکی انتظامیہ نے ایمبسیڈر اسٹیفن ڈی مُل کو ایران جوہری سمجھوتے پر عمل درآمد کا سرکردہ رابطہ کار مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے 60 روز تک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا جائزہ لیا۔

بقول اُن کے، ’اب ہمارے پاس اس بین الاقوامی سمجھوتے پر کامیاب عمل درآمد کے لیے ایک مناسب ٹیم اور ایک باصلاحیت رابطہ کار موجود ہے، جو مشترکہ مربوط پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کرائے گا۔۔ جس سے امریکہ کے دوستوں اور مشرق وسطیٰ کے اتحادی، اور ساتھ ہی ساتھ ساری دنیا کو محفوظ بنایا جائے گا‘۔

اُنھوں نے کہا کہ سرکردہ رابطہ کار براہ راست اُنھیں اور معاون وزیر خارجہ بلنکن کو رپورٹ کریں گے۔

جان کیری نے کہا ہےکہ محکمہٴخارجہ میں اُن کی ٹیم میں ماہرین شامل ہوں گے جو اس مشترکہ مربوط پلان آف ایکشن پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ٹیم میں مختلف محکمہ جات شامل ہوں گے، جن مین خزانہ، توانائی، ہوم لینڈ سکیورٹی، تجارت، انصاف اور دفاع کے علاوہ انٹیلی جنس اور قانون کا نفاذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہوں گے۔

ایمبسیڈر اسٹیفن محکمہٴخارجہ میں 33 برس سے کلیدی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG