رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری سائنسدان مسعود علی محمدی بم دھماکے میں ہلاک



تہران میں ایک بم کے حملے میں ایک ایرانی جوہری طبیعات دان ہلاک ہو گیاہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ موٹر سائیکل پر نصب اس بم کا دھماکہ منگل کے روز تہران یونیورسٹی کے ایک جوہری سائنسدان ڈاکٹر مسعود علی محمدی کے گھر کے باہر ہوا۔

سرکاری ٹیلی وژن نے اس کا الزام امریکہ اور اسرئیلی ایجنڈوں پر عائد کیا ہے اور محمدی کو 1979ء کےاس اسلامی انقلاب کے ایک حامی کے طور پر بیان کیا ہے ،جس کے تحت اسلامی علماء اقتدار میں آئے تھے ۔

تاہم اصلاحات کی حامی ویب سائٹس محمدی کا نام یونیورسٹی کے ان اساتذہ کی فہرست میں شائع کر چکی ہیں جنہوں نے جون کے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے راہنما میر حسین موسوی کی حمایت کی تھی ۔

ایران کی حزب اختلاف صدر محمود احمدی نژاد پر دوسری بار انتخابات جیتنے کے لیے جون کی ووٹنگ میں دھاندلی کا الزام عائد کرتی ہ اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے کر رہی ہے ۔

یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا محمدی کا ایران کے اس جوہری پروگرام سے کوئی تعلق تھا، جس پر مغرب کا شبہ ہے کہ اس کا مقصد کوئی جوہری بم بنانا ہے ۔

ایران کا اصرار ہے کہ اس کو جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصدکے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG