رسائی کے لنکس

ایران کو مزید پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے: روس، جرمنی


روس اور جرمنی نے کہا ہے کہ ایران کو اس کے متنازع جوہری پروگرام کی وجہ سے اقوامِ متحدہ کی اضافی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عہدے دار ممکنہ پابندیوں کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اس وقت پابندیوں کی قرارداد پر کام نہیں کر رہی ہے۔ روس ایران کے کلیدی اتحادیوں میں سے ہے۔

جرمن چانسلر آنگلا میرکل کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے مسلسل حکم عدولی کی وجہ سے عالمی برادری مزید پابندیوں کے نفاذ پر مجبور ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہٴ توانائی نے جمعرات کے روز پہلی بار کہا ہے کہ اسے تشویش ہے کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنانے پر کام کر رہا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں نئی اطلاعات سے اس امکان کی نشان دہی ہوتی ہے کہ ایران ایک میزائل کے لیے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔

ایران کے سپریم کمانڈر نے جمعے کے روز ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG