رسائی کے لنکس

ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات 20 جنوری کو ہوں گے


ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات 20 جنوری کو ہوں گے
ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات 20 جنوری کو ہوں گے

یورپی یونین کے عہدے داروں نے جمعے کے روز کہا کہ ایران اور عالمی قوتوں کے نمائندے 20 جنوری کو تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات کررہے ہیں۔

یورپی یونین نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کے دورے کی پیش کش قبول نہیں کرے گی۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے جمعے کے روز کہا کہ جوہری تنصیبات کے معائنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے انسپکٹروں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کے دورے کی پیش کش کو سراہتی ہے۔

ایشٹن ہنگری کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد، نامہ نگاروں سے گفتگو کررہی تھیں۔ ان دنوں یورپی یونین کی صدارت ہنگری کے پاس ہے۔

20 جنوری کی ملاقات میں ایران اور فائیو پلس ون کے نام سے موسوم گروپ کے درمیان ہورہی ہے۔ اس گروپ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی شامل ہیں۔

ایران نے روس اور چین کو اپنی جوہری تنصیبات کے دورے کی دعوت دی ہے جب کہ پی فائیو پلس ون کے باقی ارکان یعنی فرانس، برطانیہ، امریکہ اور جرمنی کو اس سے خارج کردیا تھا۔

ایرانی عہدے داروں نے تجویز کیا تھا کہ یہ دورہ 20 جنوری کے مذاکرات سے قبل 15 اور 16 جنوری کو کیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG