رسائی کے لنکس

ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: اقوام متحدہ

ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: اقوام متحدہ
ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے: اقوام متحدہ

یوکیا امانوکا کہنا ہے کہ تہران اپنی جوہری سرگرمیوں پر اٹھنے والے سوالات کی وضاحت کے لیے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کو مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کررہا۔

اقوام متحدہ کے جوہری امور سے متعلق ادارے کے سربراہ نے کہاہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

یوکیا امانوکا کہنا ہے کہ تہران اپنی جوہری سرگرمیوں پر اٹھنے والے سوالات کی وضاحت کے لیے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کو مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کررہا۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے ایران کے اعلی ٰ ترین جوہری مذاکرات کار سعید جلالی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آسٹن کے درمیان مذاکرات ہونے والے ہیں۔آسٹن تہران کے جوہری پروگرام کے ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کی نمائندگی کریں گی۔

مغربی ممالک ایران پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ ہتھیار بنانے کے لیے جوہری ٹکنالوجی کے حصول کی کوشش کررہاہے جب کہ ایران اس اعتراض کو مسترد کرتاہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری عہدے دار امانونے بورڈ کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شام سے اس کے ایک مشتبہ جوہری علاقے کی تحقیقات کے سلسلے میں تعاون کے لیے کہاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے جوہری پرگرام پر سخت تشویش ہے۔

XS
SM
MD
LG